دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کے احکامات پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی نگرانی میں تھانہ گندیگار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو الگ الگ مقدمات میں مطلوب ملزمان ارشاد علی ولد امیر ذادہ سکنہ الماس اور خلیل بادشاہ ولد محمود جان سکنہ کلے داروڑہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری
ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکنوں کے لیے دیر بالا میں کوئی جگہ نہیں۔ قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے لیے بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔*



