ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس تھانہ صدر کا موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز
تلمبہ (رانا فیصل)
میاں چنوں کے نواحی گاؤں 43 پندرہ ایل میں جھگڑے کے دوران اچانک فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں 43 پندرہ ایل میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



