آسٹریلیا نے ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد زمبابوے کو 1 وکٹ سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی ۔ :زمبابوے نیپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔کپتان سکندر رضا نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر ناٹ آٹ 81 رنز بنائے۔
کریگ اروائن نے 59 رنز اور انوسنٹ کائیا نے 55 رنز (ریٹائرڈ ہرٹ) اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے 50 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،
جبکہ اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں:آسٹریلیا نے 272 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں 9 وکٹیں گنوانے کے بعد آخری اوور میں حاصل کیا۔جوش انگلس نے 102 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار سینچری بنا کر اننگز کو سنبھالا۔\
زمبابوے کے بریڈ ایونز نے 47 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر آسٹریلین بیٹنگ کو شدید مشکلات سے دوچار کیا اور ایک موقع پر آسٹریلیا کا اسکور 245/9 ہو گیا تھا۔
آخری وکٹ پر نیتھن ایلس (36 ناٹ آئوٹ) نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے اسپینسر جانسن کے ساتھ 27 رنز کی ناٹ آئوٹ شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو فتح دلائی۔سیر پلیئر آف دی میچ جوش انگلس (103 رنز) اورپلیئر آف دی سیریز: کوپر کونولی رہے۔




