- کیمیکل اور صابن سے جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، مالکان کے خلاف مقدمہ درج ، 50 لیٹر جعلی اور زہریلا دودھ برآمد
پاکپتن(رپورٹ:اکرام حسین شاہ )
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اڈا باہمنی کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت اور جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران 50 لیٹر جعلی دودھ برآمد کر لیا گیا جو کہ خطرناک کیمیکلز اور صابن کی مدد سے تیار کیا جا رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری کو موقع پر ہی سیل کر کے ملزمان و مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔



