- معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر تصور حیات کی قیادت یونیورسٹی آف سرگودھا کے لیے باعثِ افتخار ہے، احمد خان ہرل
-
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف)
ڈائریکٹر اسپورٹس احمد خان ہرل کی قیادت میں ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس، یونیورسٹی آف سرگودھا کے اسٹاف نے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وفد نے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کو وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھول پیش کیے اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس احمد خان ہرل نے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نامور ریاضی دان اور تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام رکھنے والی شخصیت کی قیادت یونیورسٹی کے لیے باعثِ افتخار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کی بصیرت افروز قیادت میں یونیورسٹی آف سرگودھا تعلیم، تحقیق اور کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں مزید کامیابیاں حاصل کر کے قومی سطح پر اپنا مقام مزید مستحکم کرے گی۔
سرگودھا: اسپورٹس اسٹاف کے وفد کی نئے وائس چانسلر ڈاکٹر تصور حیات سے ملاقات، گلدستہ پیش


