دیر بالا (ریاض ابوالخیل – بیورو چیف)
تھانہ براول پولیس نے بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیہہ خرکنی میں ہونے والے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو آلۂ قتل سمیت 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دیہہ خرکنی میں قتل کا واقعہ پیش آنے پر تھانہ براول میں ملزم کے خلاف بجرم 302 پی پی سی (مقدمہ نمبر 80) درج کیا گیا۔ ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ براول اور انچارج شعبہ تفتیش پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور موثر حکمتِ عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے نامزد ملزم حمید ولد محبت خان (سکنہ خرکنی) کو آلۂ قتل سمیت 24 گھنٹوں کے اندر حراست میں لے لیا۔ واقعے کے اصل محرکات اور دیگر حقائق جاننے کے لیے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکنوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ضلع بھر میں قانون کی عمل داری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔


