Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ: ماڈرن چلڈرن ہوم میں بچوں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق آگاہی و تربیتی نشست کا انعقاد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو):

    ماڈرن چلڈرن ہوم سیالکوٹ میں مقیم طالبات اور بچوں کے تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی کے موضوع پر ایک خصوصی آگاہی و تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

    یہ ایک روزہ تربیتی سرگرمی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب کے زیرِ اہتمام، سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا اور دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ نشست میں چائلڈ پروٹیکشن کنسلٹنٹ و ٹرینر سید سلیم عباس، سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی لیکچرار عابدہ کاشف، آمنہ بٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فی میل چلڈرن ہوم اسماء احمد نے شرکت کی۔

    اس نشست کا بنیادی مقصد بچوں کے حقوق، تحفظ، سلامتی اور انہیں ہر قسم کے تشدد، بدسلوکی، غفلت اور استحصال سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ اس موقع پر طالبات کو دوستانہ انداز میں ان کے بنیادی حقوق، ذاتی تحفظ، محفوظ رویوں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں قابلِ اعتماد افراد یا اداروں سے رابطہ کرنے سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔

    چائلڈ پروٹیکشن ٹرینر سید سلیم عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کا تحفظ کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ والدین، اساتذہ اور پوری سوسائٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچوں کو ایسا ماحول فراہم کیا جانا چاہیے جہاں وہ بلا خوف و خطر اپنی بات بیان کر سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں۔

    لیکچرار عابدہ کاشف اور آمنہ بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو عزت، تعلیم اور محفوظ مستقبل کا حق حاصل ہے۔ بچوں کی بات سننا، ان کے احساسات کو سمجھنا اور کسی بھی پریشانی میں خاموش نہ رہتے ہوئے مدد حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما بہتر ہو سکے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر چلڈرن ہوم اسماء احمد نے بتایا کہ ادارے میں مقیم بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، تربیت اور تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔

    تربیتی نشست کے اختتام پر طالبات نے موضوع سے متعلق سوالات کیے جن کے مقررین نے تفصیلی جوابات دیے۔ بعد ازاں طالبات میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

    Related Posts

    سرگودھا: اسپورٹس اسٹاف کے وفد کی نئے وائس چانسلر ڈاکٹر تصور حیات سے ملاقات، گلدستہ پیش

    ڈھڈیال: مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر راجہ امین رضا نے 50 سے زائد افراد کا معائنہ کیا

    پاکپتن: فوڈ اتھارٹی کا اڈا باہمنی پر چھاپہ، مضرِ صحت دودھ بنانے والی فیکٹری سیل

    مقبول خبریں

    پاکپتن: فوڈ اتھارٹی کا اڈا باہمنی پر چھاپہ، مضرِ صحت دودھ بنانے والی فیکٹری سیل

    سیالکوٹ چیمبر میں اہم اجلاس: پاکستان اور کینیا کے تجارتی وفود کے تبادلے اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    تھانہ بڈیانہ پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک ‘پتلو گینگ’ سرغنہ سمیت گرفتار

    دیر بالا: تھانہ براول پولیس کی بڑی کارروائی، قتل کا نامزد ملزم آلۂ قتل سمیت 24 گھنٹوں میں گرفتار

    مکہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان امن، دفاع اور معاشی استحکام کا نیا دور ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں

    بلاگ

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.