ڈھڈیال (منور حسین)
ڈھڈیال میں قائم فری میڈیکل کیمپ کے دوران ماہرِ امراضِ جلد (ڈرماتولوجسٹ) ڈاکٹر راجہ امین رضا نے پولیس افسران، ملازمین اور ان کے اہلخانہ سمیت 50 سے زائد افراد کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں صحت کے حوالے سے ضروری رہنمائی فراہم کی۔
کیمپ کے دوران مریضوں کو بالکل مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ جلد سے متعلق مختلف بیماریوں کی تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مفید طبی مشورے بھی دیے گئے۔


