سیئول: جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے جمعہ کے روز واضح کیا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز میں اپنے فوجی تعینات نہیں کرے گا۔
صدر لی کا کہنا تھا کہ ’یہ بات واضح کر دوں۔ ایسے کسی فوجی دستے کی تعیناتی نہیں ہو گی جس کے نتیجے میں ہم کسی تنازع میں شامل ہو جائیں۔ ہم کسی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی اس میں ملوث ہوں گے۔‘
جنوبی کوریا کی جانب سے ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجے جانے کے خلاف حالیہ ہفتوں میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔
صدر لی کا مزید کہنا کہ جنوبی کوریا اپنے تجارتی بحری جہازوں اور تیل کی ترسیل کے راستوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
امریکی دباؤ مسترد، جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز فوج بھیجنے سے انکار

