لندن + نیویارک:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جمعہ کو تقریباً ایک فیصد کم ہو کر مسلسل تیسرے سیشن میں بھی کمی کا شکار رہیں، تاہم دونوں اہم بینچ مارکس 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہے۔ مارکیٹ میں مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کے متبادل راستوں کی امیدوں نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان تازہ حملوں سے پیدا ہونے والی سپلائی خدشات کو پسِ پشت ڈال دیا۔
برینٹ خام تیل کے دسمبر معاہدوں کی قیمت 1.01 ڈالر یا ایک فیصد کمی سے 103.77 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.03 ڈالر یا ایک فیصد کم ہو کر 100.88 ڈالر فی بیرل رہی۔ دونوں بینچ مارکس جمعرات کو بھی تقریباً ایک فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئے تھے۔

