پاکپتن(رپورٹ:اکرام حسین شاہ )
ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کر کے وزیراعظم پاکستان کے خصوصی فیول ریلیف پیکج کی فراہمی اور سہولیاتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منتہیٰ اظہر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
-
ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ وزيراعظم کے فیول ریلیف پیکج کے ثمرات تمام اہل شہریوں تک آسان، بالکل شفاف اور منظم طریقے سے پہنچائے جائیں۔
-
انہوں نے پٹرول پمپس پر قائم ہیلپ ڈیسکس پر عملے کی موجودگی اور رجسٹریشن سے لے کر پٹرول کے حصول تک شہریوں کی موثر رہنمائی اور عملی معاونت یقینی بنانے پر زور دیا۔حکومتی ریلیف کی فراہمی کے دوران شہریوں کو کسی بھی قسم کے غیر ضروری انتظار، معلومات کی کمی یا کسی پیچیدگی کا سامنا نہ ہو۔ دورے کے دوران انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے بھی بات چیت کی اور رجسٹریشن کے بارے میں ان سے feedback لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ریلیف پیکج اور رجسٹریشن کے طریقے سے متعلق آگاہی کے لیے پٹرول پمپس پر واضح اور نمایاں بورڈز/پلی کارڈز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔


