عمرکوٹ (رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی، بیورو چیف)
تاریخی شہر سامارو میں پینے کے صاف پانی کا بحران انتہائی سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ شہریوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود پانی کی فراہمی کا کوئی موثر انتظام موجود نہیں، جس سے عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے منظور شدہ نئی واٹر سپلائی اسکیم کا ترقیاتی کام ادھورا اور مختلف مراحل پر رکا ہوا ہے۔شہر میں ڈائریکٹ پائپ لائن بچھانے کے کام میں تاخیر کے باعث پانی کی سپلائی کا نظام مفلوج ہے۔ پانی کی عدم فراہمی اور غیر مستقل سپلائی کے باعث شہری دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں۔سامارو کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات سے مندرجہ ذیل مطالبات کیے ہیں زیرِ تعمیر نئی واٹر سپلائی اسکیم اور ڈائریکٹ پائپ لائن کا کام ایمرجنسی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار کے ساتھ ساتھ موجودہ واٹر سپلائی کے نظام کا فوری طور پر جائزہ لیا جائے۔شہر میں صاف اور پینے کے قابل پانی کی مسلسل اور مستقل فراہمی یقینی بنائی جائے۔


