پسرور (محمد اشفاق)
پسرور-سیالکوٹ روڈ پر بوڑیکے اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں آمنہ بنت شیراز (عمر 15 سال) – ساکن پسرورعبداللہ ولد اشرف (عمر 20 سال) – ساکن پسرورکو ابتدائی طبی امداد دی اور علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ مقامی پولیس فرار ہونے والے رکشہ ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔




