ٹنڈوالہیار (رپورٹ: تیمور رضا قائم خانی)
ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفیٰ لغاری نے اولڈ سول ہسپتال ٹنڈوالہیار میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجمہ کوثر، فوکل پرسن ڈاکٹر ارشد میرجت اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔پولیو ٹیموں کو مائیکرو پلان کے مطابق ضلع بھر کے تمام بچوں تک رسائی حاصل کرنے اور تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کوئی بچہ محروم نہ رہے۔ افتتاح کے بعد اولڈ سول ہسپتال سے حیدرآباد-میرپورخاص روڈ تک ایک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی، جس میں صحافیوں، سول سوسائٹی، محکمہ صحت اور اطلاعات کے افسران اور پولیو ورکرز نے شرکت کی۔



