میاں چنوں (رپورٹ: عاصم کمال)
میاں چنوں میں ریڑھی بانوں کی جانب سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بلدیہ ملازمین پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ریڑھی بانوں کے مطابق بلدیہ ملازمین شہر میں ریڑھی لگانے کے عوض ان سے مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔معاملہ سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اشفاق احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


