نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
سکرنڈ کی رہائشی خاتون ماروی عمرانی نے نواب شاہ پریس کلب میں اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے سگے بھائیوں کے خلاف جائیداد پر مبینہ قبضے اور ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ماروی عمرانی کے مطابق اس کے بھائی، اے ڈی سی ون دلشاد عمرانی اور اسٹیشن ماسٹر شہزاد عمرانی نے والد کی طرف سے وراثت میں ملنے والے اس کے حصے کی زمین و جائیداد پر مبینہ طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ بارہا اپیلوں کے باوجود حق نہیں دیا گیا، جبکہ مسئلے کے حل کے لیے سکرنڈ کی معتبر شخصیت سید زین شاہ سے بھی رجوع کیا گیا مگر معاملہ حل نہ ہو سکا۔خاتون کا الزام ہے کہ اپنا حق مانگنے پر اب اسے اور اس کے اہلِ خانہ کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے پریشان کیا جا رہا ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری محترمہ فریال تالپور صوبائی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو صوبائی وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد و ایس ایس پی شہید بینظیرآبادسے فوری نوٹس لینے، تحفظ فراہم کرنے اور وراثتی جائیداد میں انصاف دلانے کی اپیل کی ہے:


