Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اکیسویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب نظر آئے گا؟کیا ہوگا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:دن کے وقت اچانک اندھیرا چھا جانے، سورج کی روشنی مدھم پڑ جانے اور آسمان پر سورج کی بیرونی فضا (کورونا) کے نمایاں ہو جانے کا ایک نایاب ترین فلکیاتی منظر اگلے برس دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق 2 اگست 2027 کو لگنے والا مکمل سورج گرہن 21ویں صدی کا طویل ترین مکمل سورج گرہن ہوگا، جس کے دوران مکمل تاریکی کا مرحلہ زیادہ سے زیادہ 6 منٹ 23 سیکنڈ تک جاری رہے گا۔
    ویب سائٹ ’سپیس ڈاٹ کام‘ کی رپورٹ کے مطابق، اس مکمل سورج گرہن کے دوران چاند سورج کو پوری طرح ڈھانپ لے گا۔ گرہن کا یہ راستہ بحر اوقیانوس سے شروع ہوکر اسپین، شمالی مراکش، شمالی الجزائر، شمالی تیونس، شمال مشرقی لیبیا، مصر، سوڈان، سعودی عرب، یمن اور صومالیہ کے مختلف حصوں سے گزرتا ہوا بحر ہند میں جا کر ختم ہوگا۔ اس دوران چاند کا گہرا سایہ زمین پر تقریباً 258 کلومیٹر چوڑا ہوگا اور یہ راستہ تقریباً 3 گھنٹے 20 منٹ میں طے ہوگا۔
    اس تاریخی فلکیاتی منظر کے لیے مصر دنیا بھر میں سب سے اہم مقام ہوگا، جہاں اقصر کے قریب مکمل گرہن 6 منٹ 19 سیکنڈ تک جاری رہے گا، جبکہ سوہاج اور بحیرہ احمر کے بعض علاقوں میں بھی اس کا دورانیہ 6 منٹ سے زائد ہوگا۔ اس کے علاوہ اسپین کے شہروں (ملاگا، کیڈیز)، مراکش (طنجہ)، الجزائر (وھران)، تیونس (صفاقس)، لیبیا (بن غازی) اور سعودی عرب (جدہ اور مکہ مکرمہ) میں بھی مکمل سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ مکہ مکرمہ میں اس کا دورانیہ تقریباً 5 منٹ 10 سیکنڈ ہوگا۔ اندازے کے مطابق اس مکمل گرہن کے راستے میں لگ بھگ 8 کروڑ 89 لاکھ افراد آباد ہیں، جو 2024 کے گرہن کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔

    پاکستان میں سورج گرہن
    اگلے برس 2 اگست 2027 کو پاکستان میں بھی سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا، تاہم یہاں مکمل نہیں بلکہ جزوی سورج گرہن ہوگا۔ ’ٹائم اینڈ ڈیٹ‘ کے مطابق پاکستان میں یہ گرہن دوپہر تقریباً 2 بج کر 43 منٹ پر شروع ہو کر شام 4 بج کر 51 منٹ تک جاری رہے گا۔

    اسلام آباد: یہاں گرہن 3 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوگا، 3 بج کر 47 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور 4 بج کر 19 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

    کراچی: کراچی میں یہ منظر تقریباً 3 بجے شروع ہو کر شام 4 بج کر 48 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

    علاوہ ازیں یورپ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے بڑے حصوں میں بھی جزوی گرہن کے شاندار نظارے ہوں گے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کے دوران سورج کو براہ راست ننگی آنکھ سے دیکھنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے اس کا مشاہدہ کرنے کے لیے مستند سولر ایکلپس گلاسز (Solar Eclipse Glasses) یا خصوصی فلٹرز کا استعمال لازمی کیا جائے۔

    Related Posts

      ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو شکست

     یو سی سمارو روڈ میں پولیو مہم کا بھرپور آغاز

    پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2026 کھیلنے سے دوٹوک انکار، بڑا مطالبہ کردیا

    مقبول خبریں

      ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو شکست

    اکیسویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب نظر آئے گا؟کیا ہوگا؟

    پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2026 کھیلنے سے دوٹوک انکار، بڑا مطالبہ کردیا

    کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

    ”کیوں نہ جرمانہ کیا جائے“محمد رضوان کی NCCIA کی کارروائی کے خلاف درخواست خارج

    بلاگ

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.