Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     تحریر: ریاض ابوالخیل

      جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

     

    اسے ضلع دیر کی بدقسمتی کہئے یا کسی کی نظرِ بد، خوبصورت وادیوں کا یہ امن پسند خطہ ایک بار پھر بارود کی بو سے مہکنے لگا ہے۔ ابھی "دوبندو” کے خونچکاں واقعے کی آگ ٹھنڈی بھی نہیں ہو پائی تھی کہ "اتن درہ” میں دہشت گردی کا نیا اژدہا سر اٹھا چکا ہے۔ اتن درہ کے گھیرائو اور وہاں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال نے پورے علاقے میں تشویش اور خوف کی شدید لہر دوڑا دی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقامی رضاکار اور دہشت گرد آمنے سامنے ہیں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس جھڑپ میں اپنی دھرتی اور اپنے بچوں کا دفاع کرتے ہوئے دیر بالا کے دو باہمت رضاکار جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ مقامی لوگ مدد کی اپیلیں کر رہے ہیں، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نہتے شہریوں اور رضاکاروں کو کب تک اس خونریز جنگ میں اکیلا چھوڑا جائے گا؟

    سیکیورٹی فورسز اور ریاستی اداروں کی اپنی الگ حکمتِ عملی ہوتی ہے اور ان کی قربانیوں سے بھی انکار ممکن نہیں، مگر اس وقت دیر بالا کو کسی بھی تاخیر کے بغیر ایک فیصلہ کن اور فوری اقدام کی ضرورت ہے۔ اگر اس آگ کو وقت رہتے نہ بجھایا گیا اور بات آگے بڑھی تو ناقابلِ تلافی جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ریاست کی رٹ کو کھلم کھلا چیلنج کرنے والے ان شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز آپریشن وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔

    دیر بالا کی سرسبز وادیاں اور اس کے جفا کش عوام اب مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ایک چنگاری کے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لینے سے پہلے اربابِ اختیار کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ دیر کے لوگ خوف اور بارود کے سائے میں نہیں جینا چاہتے۔ اس خطے کو آگ اور بارود کی نہیں، بلکہ پائیدار امن اور روشنی کی ضرورت ہے، اور یہ امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

    Related Posts

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    مقبول خبریں

      سیالکوٹ: یورپی یونین کے سفیر ریمنڈاس کاروبلس کا چیمبر آف کامرس کا دورہ، باہمی تجارت اور برآمدات کے فروغ پر اتفاق

     مریم نواز سے ملاقات کی خواہش: سندھ سے پیدل نکلنے والا نوجوان غلام حیدر میاں چنوں پہنچ گیا، لاہور کی جانب سفر جاری

    گھریلو ملازمہ چھت سے گر کر شدید زخمی، خانیوال منتقل، پولیس تحقیقات جاری

      شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف، 21 ستمبر سے مہم کا آغاز

    سیالکوٹ: وزیراعلیٰ کے پی پر قاتلانہ حملے کی نیت سے آنے والے شخص کی شناخت کا دعویٰ، دوبارہ آمد کے پیشِ نظر تمام مارکیٹیں بند

    بلاگ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.