بچوں کی بڑھتی ہوئی عمر میں متوازن غذا ان کی جسمانی نشوونما، ذہنی بیداری اور روزمرہ کی سرگرمیوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین خصوصا مائیں بچوں کے لنچ باکس کی تیاری کو لے کر فکر مند رہتی ہیں۔ شروع سے ہی متوازن غذا کا انتخاب بچوں کو بہتر اور صحت مند کھانے کی عادات اپنانے میں مدد دیتا ہے۔اسکول جانے سے قبل بچوں کو پروٹین اور تازہ موسمی پھلوں پر مشتمل ناشتہ دیں۔ بغیر اضافی چینی کا قدرتی جوس بھی ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔روزانہ ایک ہی کھانا دینے کے بجائے ہفتے بھر کا شیڈول بنائیں۔ اس میں گندم کی اشیا، چکن یا دیگر پروٹین کے ذرائع، پھل اور سبزیاں باری باری شامل کریں۔ اس سے بچہ کھانے سے اکتاہٹ کا شکار نہیں ہوتا۔پروسیسڈ یا بازار کے اسنیکس کے بجائے گھر کے تیار کردہ ہیلدی اسنیکس (مثلا دہی، پھل یا ہوم میڈ گرینولا بار) فراہم کریں۔سوڈا اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کروائیں اور پانی کو ترجیح دیں۔ اسکول جانے والے بچے کو روزانہ تقریبا 1 سے 1.5 لیٹر پانی استعمال کرنا چاہیے۔مختلف رنگوں کے پھل اور سبزیاں لنچ باکس میں شامل کرنے سے بچوں کو تمام ضروری وٹامنز اور معدنیات ملتے ہیں۔بازار کے میٹھے اور پیکڈ کھانوں میں غیر ضروری کیلوریز زیادہ اور غذائیت کم ہوتی ہے، لہذا انہیں روزمرہ کا حصہ بنانے سے گریز کریں۔ہفتہ وار لنچ کا مینو بناتے وقت بچے کی پسند ناپسند پوچھیں اور اسے تیاری میں شامل کریں۔ اس سے بچوں میں صحت مند غذا منتخب کرنے کا شوق اور دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔
بچوں کا لنچ باکس اور روزمرہ غذا: صحت مند عادات اور متوازن خوراک کی اہم تجاویز

