پسرور رپورٹ: محمد اشفاق (بینقاب نیوز، )
تحصیل پسرور کے تاریخی نواحی قصبے چونڈہ (شہدا کی سرزمین) کے مرکزی ’چوک شہدا‘ میں ریڑی بانوں کی قائم کردہ تجاوزات کے خلاف ’بے نقاب نیوز‘ کی خبر پر انتظامیہ نے فوراً ایکشن لے لیا۔ پیرا فورس اور مقامی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اہم سڑک کو ہر قسم کے قبضے سے مکمل طور پر کلیئر کروا دیا۔
واقعے کی تفصیلات:
-
انتظامی نوٹس: 6 ستمبر کی تقریب سے قبل ہی انتظامیہ نے ریڑی بانوں کو سڑک خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، تاہم تجاوزات قائم رکھی گئیں۔
-
بے نقاب نیوز کی نشاندہی: مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ’بے نقاب نیوز‘ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفصیلی کوریج کی اور انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔
-
عوامی ردِعمل: تجاوزات ختم ہونے سے علاقے میں روزمرہ کے شدید ٹریفک جام کا خاتمہ ہو گیا ہے، جس پر شہریوں اور عوامی حلقوں نے شدید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’بے نقاب نیوز‘ اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔


