(مٹیاری)رپورٹ: عامر علی انڑ
مٹیاری کے شہر بھٹ شاہ کی موری بھٹہ مارکیٹ میں 11 ہزار وولٹ کی ہائی وولٹیج بجلی کی تار اچانک ٹوٹ کر گرنے کے نتیجے میں 2 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد زخمی مزدوروں کو رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) بھٹ شاہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کا مؤقف و مطالبات:
-
حیسکو کی غفلت: حادثے کی اطلاع فوری طور پر حیسکو حکام کو دی گئی، تاہم اطلاع ملنے کے باوجود حیسکو کا کوئی بھی نمائندہ یا عملہ موقع پر نہیں پہنچا، جس سے علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصہ پھیل گیا۔
-
فوری مرمتی کا مطالبہ: شہریوں نے حیسکو کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لٹکتی اور ٹوٹی ہوئی تار کو فوری طور پر درست کیا جائے۔
-
کارروائی کا مطالبہ: غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی و انتظامی کارروائی کی جائے۔


