ٹنڈوالہیار (رپورٹ: تیمور رضا قائم خانی)
یومِ دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان، حکومتِ سندھ کی جانب سے آج بلدیہ گراؤنڈ ٹنڈوالہیار میں ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈوالہیار فائزہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سندھ، محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایات پر ضلعی سطح پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے معاشرتی برائیوں سے دور رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے ایسے پروگرامز جاری رہیں گے۔
تقریبِ تقسیمِ انعامات: ٹورنامنٹ کے اختتام پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں:
-
مہمانانِ خصوصی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو میڈم صوبیہ عابد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات خالد حسین کمبوہ نے شرکت کی۔
-
انعامات: معزز مہمانوں نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔

