سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے ضلع سیالکوٹ میں تعینات تمام پولیس آفیسرز و ماتحت ملازمین کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی کے دوران محکمانہ وردی لازمی پہنا کریں اور اگر کوئی آفیسر یا ماتحت ملازم بغیر وردی کے ڈیوٹی پر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ جس دفتری سٹاف کے لئے وردی پہننا لازمی نہیں ہے وہ مذکورہ ہدایت سے مبرا ہیں۔


