پاکپتن(سیداکرام حسین شاہ سے)
پاکپتن سے ساہیوال روڈ پر اڈا 84 ڈی کے قریب المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار خاتون کو پیچھے سے آنے والی کار نے ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں خاتون موٹرسائیکل سے سڑک پر جا گری اور قریب سے گزرنے والے 22 ویلر ٹرک کے نیچے آ گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئ
موقع پر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے، جو 83 ڈی، پاکپتن کی رہائشی بتائی جاتی ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پٹرولنگ پولیس پل جالب کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے حادثے میں ملوث کار اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی
خاتون کی اچانک اور المناک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا، جبکہ افسوسناک حادثے کے باعث اہل علاقہ میں بھی فضا سوگوار ہے۔


