دیر بالا(ریاض ابوالخیل بیورو چیف)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ہفتہ وار اردلی روم منعقد ہوا، جہاں پولیس اہلکاروں نے سروس، تبادلوں، رخصت اور دیگر مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔
ڈی پی او دیر بالا نے اہلکاروں کے مسائل بغور سنے اور متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ایک معذور پولیس اہلکار نے بھی اپنا مسئلہ پیش کیا، جس پر ڈی پی او دیر بالا نے خود اس اہلکار کے پاس جا کر اس کی درخواست سنی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔





