سندھ: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان کی جانب سے خصوصاً خواتین کے حقوق، سماجی مسائل، اقلیتی برادریوں کو درپیش مشکلات اور سندھ کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان مینارٹی ونگ کے سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ۔صدر آفاق یوسف ۔نائب صدر گوتم شرما اور ڈونگرو مل نے اپنے مشترکہ بیان کہا کہ خواتین کو معاشرے میں مساوی حقوق، بہتر مواقع اور فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر نمائندگی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
معاشرے کی ترقی، پائیدار خوشحالی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے خواتین کی مؤثر شمولیت اور قیادت انتہائی اہم ہے۔ خواتین اور اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
سندھ میں درپیش سماجی مسائل کے حل، انسانی حقوق کے تحفظ اور کمزور طبقات کو انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو مزید مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان کی خواتین کے حقوق اور سندھ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

