سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی اداروں کی مؤثر مانیٹرنگ اور معیارِ تعلیم میں بہتری کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے اگوکی کے علاقے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز کا دورہ کیا اور وہاں انتظامی و تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انھوں نے دونوں تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سکول اوقات کی سختی سے پابندی کریں تاکہ طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔انھون نے سکولوں میں جاری تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور مختلف کلاسز میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیمی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبہ کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔انھوں نے سکولوں کے تمام حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور واٹر کولرز اور انکے فلٹرز کا بھی جائزہ لیا۔

