سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
۔سیالکوٹ سمیت پورے صوبہ پنجاب کے دیہات کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات استاتذہ و ماتحت عملہ اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے کے بجائے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں حاصل کرتے ہیں بلکہ اپنے ذاتی کاروبار کرتے ہیں۔
ارباب اختیار کو دیہات میں موجود سرکاری تعلیمی اداروں کی جانب توجہ دینی چاہئیے اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ و ماتحت عملہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جانی چاہئیے۔
ضلع سیالکوٹ میں سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے علاقہ بجوات کے علاقہ پھوکلیان کے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحان کے نتائج میں 45 میں سے 45 طلباء فیل ہو گئے ہیں۔

