مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
مورو اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں پڑی ایک خاتون فوت ہو گئی۔ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے شناخت کی گئی جس کا نام صبا دختر اشرف ملک، رہائشی ہالا ہے۔ مذکورہ خاتون کو امانت کے طور پر مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے فوت شدہ خاتون کے ورثا سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی لیکن وہ نہیں مل سکے۔ اور اصل میں پنجاب کے رہائشی بتائے گئے جو ورثا ہالا میں موجود نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے خاتون کو غسل، کفن دے کر مقامی قبرستان میں امانت کے طور پر دفن کر دیا گیا ہے۔ ایسی رپورٹ داخل کی گئی ہے۔
جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دن اس خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ایک رکشا کا ڈرائیور چھوڑ گیا تھا۔ خاتون بے ہوش تھی۔ اسے جلد کی بیماری تھی۔ جسم پر زخم تھے۔ جو آج صبح فوت ہو گئی ہے۔

