سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
۔محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے 10 ہزار روپے رشوت لینے والے یونین کونسل کے نائب قاصد کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ سرکل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ رانا مبشر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر تحصیل پسرور کی یونین کونسل علار کے نائب قاصد محمد نصیر کو ایک شہری سے مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔۔محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مذکورہ نائب قاصد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پتہ چلا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانولہ ریجن شہزاد ناصر احمد نے گوجرانولہ ریجن تمام سرکلز کے سرکل آفیسرز کو احکامات جاری کی ہیں کہ کرپشن اور رشوت کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

