Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مزدوروں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے خواجہ محمد آصف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

     

    سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈسکہ روڈ سیالکوٹ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کے افتتاح   پر  
      خواجہ محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اپ گریڈیشن سیالکوٹ کے فیکٹری ورکرز اور ان کے خاندانوں کے لئے انتہائی اہم اقدام ہے۔   سیالکوٹ میں لاکھوں لوگوں کا روزگار فیکٹریوں اور صنعتی شعبے سے وابستہ ہے اس لئے مزدوروں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
     سیالکوٹ پاکستان کا واحد شہر ہے جو عالمی سطح پر اپنی شناخت رکھتا ہے جبکہ یہاں کی صنعت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اس لئے صنعتی کارکنوں کو صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔  پنجاب میں کرپشن کے خلاف منظم طریقے سے اقدامات کا آغاز ہوا ہے بلکہ کرپشن ایسا ناسور ہے جو پورے ملک میں سرایت کر چکا ہے اور اس کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے۔  پمز میں جو کچھ ہوا ہے وہ صرف اور صرف کرپشن کی وجہ سے ہوا کیونکہ وہاں لوگوں نے مال کمانے کو مقصد بنا لیا تھا اور کرپشن کا ایک گٹھ جوڑ قائم ہو چکا تھا۔  انسانی جانوں کو بچانا مقصد ہونا چاہئیے تھا مگر وہاں کرپشن اور جیبیں بھرنے کو ترجیح دی گئی اور پمز میں پیش آنے والے واقعات ہمارے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔  پنجاب میں گزشتہ اڑھائی سال کے دوران صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ حکومت صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
      گوجرانوالہ میں کینسر کے علاج کی سہولت میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ سیالکوٹ میں 500 بستروں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے یہاں ہارٹ سرجری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔انھوں نے سیالکوٹ کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

     

    Related Posts

     خاتون کا عطیہِ اعضا، بہوؤں نے روایات کو توڑتے ہوئے ارتھی کو دیا کاندھا

    دہلی میں مسلمان خاتون صحافیوں پر حملے پر محبوبہ کا طنز، کہا۔۔امریکہ میں مسلمانوں سے متعلق بھاگوت کا دعویٰ کھوکھلا

    بھارت میں H1N1 فلو کے معاملات میں اضافہ، ماہرین نے احتیاط کا مشورہ دیا

    مقبول خبریں

     خاتون کا عطیہِ اعضا، بہوؤں نے روایات کو توڑتے ہوئے ارتھی کو دیا کاندھا

    بھارت میں H1N1 فلو کے معاملات میں اضافہ، ماہرین نے احتیاط کا مشورہ دیا

    نئے نقشے پر یورپ اور نارتھ امریکہ سے بڑا نظر آئے گا افریقہ، اقوام متحدہ میں 164 ممالک کی حمایت

    امریکہ نے ایران کے آئل ٹینکر پر کیا حملہ، خارگ جزیرہ کے پاس ہوئے زوردار دھماکے!

    عہدے پر رہوں نہ رہوں، نظام کی تبدیلی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،: محسن نقوی

    بلاگ

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.