Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پبلک ٹرانسپورٹ، مسافروں سے من مانے کرائے لینے کی شکایات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )

     

     

    سکھر شہر اور گردونواح میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بعض روٹس پر مبینہ طور پر سرکاری طور پر مقرر کردہ کرایہ نامے سے زائد کرایے وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث روزانہ سفر کرنے والے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات اور اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض ٹرانسپورٹرز اور گاڑیوں کے عملے کی جانب سے سرکاری فہرست میں مقرر کردہ کرائے کے بجائے مبینہ طور پر من مانے نرخ طلب کیے جاتے ہیں۔ مسافروں کے مطابق کرایہ پوچھنے پر مختلف گاڑیوں میں مختلف رقم بتائی جاتی ہے، جبکہ مقررہ کرایہ ادا کرنے پر بعض اوقات عملے کی جانب سے نامناسب رویے کی شکایات بھی سامنے آتی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری کرایہ نامہ جاری کیا گیا ہے تو اس پر مکمل عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے اور تمام بسوں، کوچز، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سرکاری کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے تاکہ مسافر مقررہ کرائے سے آگاہ رہیں۔عوام نے ڈپٹی کمشنر سکھر، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر کے مختلف بس اڈوں اور روٹس پر اچانک چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے، سرکاری کرایہ نامے سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مسافروں کو اضافی کرایوں کی وصولی سے تحفظ فراہم کیا جائے۔شہریوں نے مزید مطالبہ کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مؤثر کارروائی کے ساتھ ساتھ شکایات کے اندراج کے لیے واضح اور آسان طریقہ کار بھی متعارف کرایا جائے تاکہ عوام بلاخوف اپنی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں۔

    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں من مانے کرایوں کی وصولی شہریوں پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، اس لیے اعلیٰ حکام کو معاملے کا فوری نوٹس لے کر سرکاری کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔

    Related Posts

    برات کی ٹریکٹرٹرالی کوحادثہ،خاتون سمیت 5جاں بحق،خواتین وبچوں سمیت 25 زخمی

    تین دری نہر میں ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

    تیسرے دن نوجوان کی لاش سندھ دریا سے مل گئی

    مقبول خبریں

    برات کی ٹریکٹرٹرالی کوحادثہ،خاتون سمیت 5جاں بحق،خواتین وبچوں سمیت 25 زخمی

    تین دری نہر میں ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

    تیسرے دن نوجوان کی لاش سندھ دریا سے مل گئی

    قیدی خاتون ہسپتال سے نومولود بچے سمیت فرار

    کمشنر   حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت اجلاس

    بلاگ

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.