مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تین دری نہر میں ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مقامی غوطہ خوروں اور پولیس نے آپریشن کے بعد تینوں کی لاشیں نہر سے برآمد کر کے اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس کے مطابق نوجوان مذہبی رسومات کے لیے نہر کنارے بیٹھے تھے کہ مبینہ طور پر پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گئے۔
مٹیاری میں افسوسناک حادثہ۔ تین دری نہر میں ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں تلاش کر لی گئیں۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے پولیس نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے نکالیں اور اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوانوں کی شناخت کمار، انیل اور ریتک کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق مٹیاری کی گجراتی فیملی سے تھا

