خان پور (رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے)
سردار گڑھ کے مقام پر قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ
برات سے بھری ٹرالی پر بے قابو ٹرالر چڑھ دوڑا، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات
حادثہ مبینہ طور پر ٹریلر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا
کنجی والا کی کھوکھر برادری کی برات ٹرالیوں پر سوار ہو کررکن پور جا رہی تھی
سردار گڑھ گڑھی چوک کے قریب مخالف سمت سے آنے والا بے قابو ٹرالر ٹرالی سے ٹکرا گیا
پولیس تھانہ رکن پور اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا



