Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 ،سردار ملک فہد سرور کی بھی شرکت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فیصل آباد (بیوروچیف بے نقاب نیوزسردارملک فہدسرور)

     

    نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 کے سلسلے میں ملک بھر سے نوجوان رہنماں نے مختلف پارلیمانی، تربیتی، ثقافتی اور آگاہی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ پانچ روزہ سمٹ کا مقصد نوجوانوں کو پارلیمانی نظام، قانون سازی اور قومی اداروں کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔ اس اہم قومی سرگرمی میں ڈویژن فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان سردار ملک فہد سرور نے بھی شرکت کی اور سمٹ میں ڈویژن فیصل آباد کی نمائندگی کی۔ سمٹ کے دوران نوجوان رہنماں کے وفد نے پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز ، اسلام آباد اور سینیٹ آف پاکستان کا دورہ بھی کیا، جہاں شرکا کو پارلیمانی نظام، قانون سازی اور قومی اداروں کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ینگ پارلیمنٹرین لیڈرز کے وفد نے صدر نوید احمد خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کے اجلاس کی صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری میں تربیتی سیشن کے دوران پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسزکے ڈائریکٹر جنرل قانون سازی محمد مفذول ذکا مہمان خصوصی سینیٹر و سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مرزا محمد افریدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹرپاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز عاصم خان گورائیہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ (پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز تنزیل الرحمان،ڈپٹی ڈائریکٹر قانون سازی پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز عبدالنبی سولنگی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر قانون سازی پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز فکیہہ محمود، نوید احمد خان صدر ( وائی ایل پی) نے شرکا ء سے خصوصی خطاب کیا اور قانون سازی کے عمل اور پارلیمانی امور کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔ بعد ازاں وزیراعلی ہاس خیبر پختونخوا میں صوبائی وزیر اطلاعات و سائنس و ٹیکنالوجی شفی جان سے ملک بھر سے آئے نوجوان رہنماں کے وفد کی خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں نوجوان قیادت اور قومی معاملات میں نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمٹ کے دوران نتھیاگلی کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں کے پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر کے ساتھ خصوصی سیشن بھی منعقد ہوا، جبکہ شرکا کے لیے ایک ثقافتی پروگرام بھی ترتیب دیا گیا، جس میں پورے پاکستان سے آئے ہوئے نوجوانوں نے ثقافت اور روایات کو اجاگر کیا۔ سمٹ کی اختتامی تقریب ایبٹ آباد کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹس اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ سردار ملک فہد سرور کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کو پارلیمانی نظام اور قانون سازی کے عمل کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور نوجوان قیادت کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 نوجوانوں کے لیے سیکھنے، مختلف علاقوں کے نوجوانوں سے رابطے، پارلیمانی نظام کو قریب سے سمجھنے اور اپنی قیادتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

    Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    امارات قسمت کی دیوی پاکستانی پر ہوئی مہربان 

    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کو رسد کا سنگین بحران: نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    امارات قسمت کی دیوی پاکستانی پر ہوئی مہربان 

      وارداتیں جاری، مزاحمت پر شہری زخمی، طالبعلم کی موٹر سائیکل بھی چوری

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.