Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

      وارداتیں جاری، مزاحمت پر شہری زخمی، طالبعلم کی موٹر سائیکل بھی چوری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    شیخوپورہ(اسامہ طفیل سے)

     

    ڈکیتی، چوری اور رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، نواحی علاقے بامیا چٹا کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر تین شہریوں کو روک کر نقدی اور موبائل فونز سے محروم کردیا، دورانِ واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ماجد عرف شرن نامی شہری شدید زخمی ہوگیا۔زخمی شہری کو فوری طور پر قریبی تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور ریفر کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔دوسری واردات شہر کے پوش علاقے سول لائن میں پیش آئی، جہاں نجی کیمبرج ایلیٹ کلب کے باہر سے نامعلوم چور طالبعلم کی موٹر سائیکل لے اڑے۔ بتایا گیا ہے کہ محنت کش محمد رفیق نے اپنی موٹر سائیکل اپنے بیٹے عبدالریحان کو دی تھی، جو کلب کے باہر کھڑی کرنے کے بعد چوری ہوگئی۔ تھانہ اے ڈویژن کے عقب میں موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعہ نے پولیس کے حفاظتی و انتظامی اقدامات پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔طالبعلم کی تحریری درخواست پر پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم تاحال چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد نہیں ہوسکی۔ شیخوپورہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔

    Related Posts

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    امارات قسمت کی دیوی پاکستانی پر ہوئی مہربان 

    نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 ،سردار ملک فہد سرور کی بھی شرکت

    مقبول خبریں

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    امارات قسمت کی دیوی پاکستانی پر ہوئی مہربان 

      وارداتیں جاری، مزاحمت پر شہری زخمی، طالبعلم کی موٹر سائیکل بھی چوری

    سانا کے مرکزی صدر  کا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کا دورہ، اسکالرشپس و عالمی تعلیمی مواقع کے معاہدے

    نوجوان ق ت ل،ایک شخص کی کمرے سے لٹکتی لاش برآمد

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.