سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
افغانی باشندے اب بھی سیالکوٹ میں موجود ہیں لیکن پولیس کے نوٹس میں ہونے کے باوجود پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرتی ہے۔پتہ چلا ہے کہ پولیس افغانی باشندوں سے باقاعدگی سے بھتہ وصول کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ افغانی باشندے کھلم کھلا کاروبار اور بدمعاشی کرتے ہیں اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہ ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان افغانی باشندوں کو پولیس کا آشیر باد اور مکمل حمایت حاصل ہے۔

