سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
تجاوزات کرنے پر ویلڈنگ کی دکان والے کو گرفتار کرنے کے بعد تھانہ کی حوالات میں بند کرکے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ سے دکان کے باہر تجاوزات کرنے کے الزام میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر محمد صدیق نے ایک ویلڈنگ کی دکان والے کو گرفتار کرکے تھانہ نیکا پورہ کی حوالات میں بند کر دیا تو مذکورہ ویلڈنگ والے کے ورثاء نے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ مدثر سے رابطہ کیا تو ڈی ایس پی نے ورثاء کو بتایا کہ مذکورہ ویلڈنگ والے کا چالان ہو گیا ہے اس کو صبح علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا مگر پولیس تھانہ نیکا پورہ نے مذکورہ ویلڈنگ والے کے بھائی سے 13 ہزار روپے رشوت لے کر ویلڈنگ والے کو چھوڑ دیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو اس پر نوٹس لینا چاہئیے۔

