Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈی ایچ کیو ہسپتال  میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چنیوٹ (فرحان بلال سے)

     

    کسی بھی ناگہانی صورتحال اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 کے جوانوں، ڈاکٹرز اور ہسپتال کے دیگر عملہ نے حصہ لیا۔ موک ایکسرسائز کے دوران ہسپتال میں اچانک آگ لگنے کی فرضی صورتحال پیدا کرکے آگ بجھانے اور زخمیوں کو بروقت ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے موک ایکسرسائز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔موک ایکسرسائز کے دوران ہسپتال کے ڈاکٹرز اور سٹاف نے آگ بجھانے کے آلات کے استعمال اور آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ کیا جبکہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فرضی زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی مشق کی۔ ریسکیو ٹیموں نے ہنگامی صورتحال میں باہمی رابطہ، فوری رسپانس اور امدادی کارروائیوں کا بھی عملی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی یا ناگہانی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی تیاری، رسپانس ٹائم اور باہمی رابطہ کارکردگی کو جانچنا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں چند لمحوں کی بروقت کارروائی قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہر وقت مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے موک ایکسرسائز میں حصہ لینے والے ریسکیو 1122 کے جوانوں، ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتال میں فائر سیفٹی آلات کی دستیابی، فعالیت اور ایمرجنسی ایگزٹ سمیت تمام حفاظتی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

    Related Posts

    طلبہ کے احتجاجی کیمپ پر حملہ، 4 ملزم گرفتار 

    ایندھن اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ: مہنگائی دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل،

    ہونہار طالب علم احمد علی ناریجو کو لیب ٹاپ اور نقد انعام مل گیا

    مقبول خبریں

    طلبہ کے احتجاجی کیمپ پر حملہ، 4 ملزم گرفتار 

    ایندھن اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ: مہنگائی دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل،

    ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

     اب مذاکرات تو نہیں کرنے، لیکن ایرانی عوام کب اٹھیں گے؟  ”مجبور ٹرمپ کا سوال“

    بنکاک: 5 ہزار امریکی میرینز چھٹیاں گذارنے پتایا بیچ پہنچے تو پولیس نے کن لوگوں کو کیا گرفتار؟

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.