نوشہرو فیروز: رپورٹ بیوروچیف
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے آج اپنے دفتر میں آئی بی اے کمیونٹی کالج نوشہرو فیروز کے ہونہار طالب علم احمد علی ناریجو کو لیب ٹاپ اور نقد انعام دیا۔ واضح رہے کہ 05 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بہتریں تقریب اور علامہ محمد اقبال کی بہترین شاعری پیش کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے نویں جماعت کے طالب علم کی پرجوش تقریر سننے کے بعد طالب علم کو انعام دینے کا اعلان کیا تھا ۔ اس موقع پر طالب علم کے استاد عبدالشکور ناریجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد مستقیم قریشی، اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان عارف ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عبدالطیف سولنگی اور دیگر افسران موجود تھے۔

