پشاور انورزیب خان بے نقاب نیوز
سابق اسپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہاؤس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں شرکت اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ، ملک بھر سے پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز، پارٹی کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اسٹریٹ موومنٹ سمیت آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کی توہین کی مذمت کی گئی۔ عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کیے جانے کی بھی مذمت کی گئی۔

