سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
جھگڑے کے دوران 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ پسرور روڈ پر واقع علاقہ کنہ کلاں میں ڈیرے سے گزر کر کھیتوں میں جانے سے منع کرنے پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکو 1122 سیالکوٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تمام زخمیوں کو گورنمث علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

