نوابشاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
نوابشاہ کے نوجوان صحافیوں کا احسن اقدام، شہید بینظیرآباد ڈویژن میں پاکستان میڈیا کونسل کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی۔ ریجنل چیف الاحمر انٹرنیشنل نیوز سروسز انجینئر انوار الحسن صدیقی کو ڈویژنل صدر جبکہ بیورو چیف الاحمر انٹرنیشنل نیوز سروسز نفیس احمد آرائیں کو ضلعی صدر مقرر کردیا گیا۔
ڈویژنل باڈی میں انجینئر انوار الحسن صدیقی صدر، سجاد حسین جمالی سینئر نائب صدر، محمد حارث سیکریٹری جنرل، ڈاکٹر راحیل شہزاد چیئرمین اور ذاکر رحیم وائس چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
ضلعی باڈی میں نفیس احمد آرائیں صدر، راؤ محمد انور راجپوت سینئر نائب صدر، وقار احمد بروہی نائب صدر، حبیب الرحمان بروہی سیکریٹری جنرل، فاروق گل جمالی چیئرمین، ملک ایوب نربان وائس چیئرمین اور سید عبدالرؤف سیکریٹری اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔
نومنتخب ڈویژنل صدر انجینئر انوار الحسن صدیقی نے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تنظیمی عہدیداران کی تقرری پر شہید بینظیرآباد ڈویژن کی عوام، صحافتی حلقوں اور ملک بھر سے دوست احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نومنتخب عہدیداران نے عوام اور دوست احباب کی محبت و اعتماد پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے صحافتی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔


