پسرور محمد اشفاق
26 اسسٹنٹ کمشنر پسرور نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کے شرکاء اور شہریوں سے ملاقات کی اور عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر پسرور کی جانب سے جلوس کے شرکاء اور شہریوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں محبت، اخوت، بھائی چارے اور امن و سلامتی کا پیغام دیتی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے روٹس پر شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔



