جیکب آباد(رپورٹ:مجیب الرحمان)
جیکب آباد: گڑھی خیرو کے قریب اللہ آباد میں مبینہ طور پر بے روزگاری اور پانی کی شدید قلت سے پریشان 45 سالہ، 7 بچوں کے والد رحم علی لیڑوانی بلیدی نے ٹی ٹی پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کردی۔ متوفی کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، جبکہ اہل خانہ کے مطابق رحم علی طویل عرصے سے بے روزگاری اور پانی کی شدید عدم فراہمی کے باعث سخت پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔


