الاسکا، امریکا:امریکی ریاست الاسکا کے مغربی علاقے میں ایک دور افتادہ ریڈار سائیٹ کے قریب آٹھ افراد کو لے جانے والا ایک چارٹر طیارہ جمعرات کے روز حادثے کا شکار ہو کر گر گیا ہے۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کے الاسکا ریجن کے سربراہ کلنٹ جانسن کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں دو پائلٹس اور چھ مسافر سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار کوئی مسافر بھی زندہ نہیں بچ سکا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ الاسکا کے بڑے شہر ‘انکریج’ (Anchorage) سے اڑا تھا اور جمعرات کی دوپہر کو کیپ نیوینہم (Cape Newenham) کے قریب پہنچنے پر لینڈنگ یا اپروچ کے دوران حادثے سے دوچار ہوگیا۔

