سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین واسا پنجاب چودہری شیر علی اور سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نور الامین مینگل نے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور شہر کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا۔ شہر میں صبح 3 بجے سے 9 بجے تک 178 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی۔ ایم ڈی واسا فیصل شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کشمیر روڈ، خادم علی روڈ، ضلع کچہری، گوہد پور، مراد پور اور ناصر ٹاؤن کے علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، چیئرمین واسا پنجاب چودہری شیر علی نے کہا کہ واسا سیالکوٹ کی کاکردگی بہت بہتر ہے اور وہ نشیبی علاقے یہاں پانی پہلے کئی دنوں کے تک رکا رہتا تھا وہاں سے چند گھنٹوں میں پانی کی نکاسی یقینی بنائی گئی ہے۔ سیالکوٹ میں اگلے مرحلے میں نئے ڈسپوزل سٹیشنز قائم کئے جائیں گے جس سے پانی کی نکاسی میں مزید تیزی آئے گی۔ سیوریج کے نظام میں نمایاں بہتری کے بعد حکومت پنجاب وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں صاف پانی کی 19 لٹر کی بوتلوں میں سپلائی کا نظام بھی بتدریج متعارف کروا رہی ہے۔ عوام کو ریلیف پہنچانا وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت کا منشور ہے اور اس حوالے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ واسا سیالکوٹ نے بروقت ڈی سلٹنگ کی جس سے مون سون کے دوران بارشی پانی کے نکاسی کے نظام میں بہتری آئی ہے اور صوبہ بھر میں ڈی سلٹنگ مہم بھر پور انداز میں چلائی گئی ہے۔

