سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی۔کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانولہ میں مجاہد پورہ کے ریلوے پھاٹک نزد میونسپل کارپوریشن ایک ٹرین لاہور سے راولپنڈی جارہی تھی کہ چلتی ٹرین کے انجن پوری طرح ہیٹ اپ گیا جس کی وجہ سے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر اگ پر قابو پا لیا۔کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا۔

