کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 137 ڈالر کے اضافے سے 4495 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 13700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11746 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 369 روپے کے اضافے سے 7169 روپے ہوگئی۔

