نئی دہلی: ہندو انتہا پسند مودی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف مہم نے سفارت خانے کو بھی نہ بخشا، تمام سفارتی پروٹوکولز کوبالائے طاق رکھتے ہوئے بھارتی حکام نے بل ڈوزر سے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی تنصیبات مسمار کردیں ۔
رپورٹ کے مطابق دہلی کے چانکیہ پوری میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا کاؤنٹرز ، پارکنگ لاٹ کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات قرارد یتے ہوئے گرانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا۔ شانتی پتھ پر سفارت خانے کے احاطے میں تعمیر کردہ عارضی ڈھانچے کو منہدم کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران ویزا کاؤنٹر اور اس سے ملحقہ کچھ حصوں کو بھی ہٹا دیا گیا۔ فی الحال پاکستانی سفارتخانے کے باہر خوفناک خاموشی چھائی ہوئی ہے اور ابھی تک اس معاملے کے حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا گیا ہے۔
مودی حکومت نےسفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں: نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی تنصیبات پر بلڈوزر چلا دیا گیا

